+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 15 2022 16:13:48
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 7775 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ اگست کے سودے 7805/10 جیسے حالات ہیں مارکیٹ فل الحال سست ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ دو تین دن میں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے تقریباً 3/4 ہزار ٹرک فروخت کئے ہیں 7750/7800 کے لیول پر۔ جب کہ زیریں سندھ کی ملیں بھی بدستور سیلنگ کر رہی ہیں۔  ماہرین 16 اگست کی گورنمنٹ کی ای سی سی کی میٹنگ کا انتظار کر رہے ہیں کہ شائد گورنمنٹ کوئی ایکسپورٹ کی اجازت دے دے۔ زیادہ تر ماہرین کا خیال ہے کہ اگر گورنمنٹ ایکسپورٹ کی اجازت دے دے اور نوٹیفکیشن جاری کر دے تو وہاں روپیہ مہنگی لے لینی چاہیے۔ جب تک نوٹیفکیشن نہیں آتا ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ کیونکہ ملرز پھنسے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب نئی فصل 10% زیادہ کاشت ہے جبکہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے گنے کی بڑھوتری بہت اچھی ہے۔ نیا سیزن شروع ہونے میں صرف ڈھائی ماہ رہ گئے ہیں۔