+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 13 2022 16:10:25
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد 15000/500 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے سیلنگ بھی اتنی زیادہ نہیں ہے جب کہ ریٹیل میں گاہکی بھی سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سندھ میں کافی بارشیں ہوئیں ہیں جس سے فصل کو نقصان ہوا ہے۔ تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ دو تین دن بعد ہی نقصان کا اندازہ ہو گا کہ کتنا نقصان ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق 16 اگست سے 22 اگست تک سندھ میں مرچ کی کاشت کے علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ جبکہ 17/18 اگست کو شدید بارشوں کے امکانات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی گزشتہ روز ایک ایکسپوٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اس وقت سعودی عربیہ اومان یو اے ای اور عراق کی ڈیمانڈ ہے۔ یو اے ای پاکستان کی نئی مرچ کا 3000 ڈالر کا خریدار ہے ستمبر اکتوبر شپمنٹ لیکن پاکستان سے سیلنگ نہیں ہے اس کے علاؤہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگر بیچ ہو تو 3500 ڈالر میں بھی کام نکل سکتا ہے لیکن بیچ نہیں ہے۔ لونگی کوالٹی مرچ عراق کیلئے شائد 4000 ڈالر میں کام نکل آئے لیکن مال نہیں ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق پنجاب کی فصل بارشوں نے تباہ کر دی ہے جبکہ سندھ میں کاشت صرف 25% ہے اور وہ بھی بارشوں کی زد میں ہے۔