+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 10 2022 15:23:31
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 6700/50 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ کراچی جہاز کا مال 159 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر مزید کمزور ہوا ہے روپیہ کے مقابلے میں اور 221 جیسے حالات ہیں۔ دوسری جانب پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے ایمپورٹرز نے ستمبر شپمنٹ کا ایک مزید جہاز بک کیا ہے۔ تقریباً 25000 ٹن مال بک ہوا ہے۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 560 ڈالر اور نمبر ون کوالٹی 590 ڈالر میں بک ہوا ہے۔  جو بالترتیب 134 اور 141 تک پڑتا ہے کراچی آکر۔ یہ جہاز غالباً ستمبر میں لوڈ شپ ہو گا آسٹریلیا سے۔ تاہم کل پتا چلے گا کہ اس جہاز میں نمبر دو کوالٹی کتنا ہے اور نمبر ون کوالٹی کتنا ہے۔ تاہم جہاز کی خبر کی وجہ سے آج مارکیٹ کے حوصلے پست تھے۔ اس کے علاؤہ جو مال جون اور جولائی میں کنٹینرز میں لوڈ ہوے ہیں وہ بھی پورٹ پر لگنے باقی ہیں۔