پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 35/40 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور 7875/80 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ اگست کے سودے 7945/50 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بعض لوگوں نے جولائی کا سٹہ بہت بڑے پیمانے پر خریدا تھا۔ پیمنٹ نہ ہونے پر انہوں نے مارکیٹ سے ٹائم لیا ہے کہ 5 اگست تک پیمنٹ کریں گے اس لیے ان کے سودے نیلام ہو رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کی ملیں نو سیل ہیں۔ حاضر میں کام کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ جہاز گاہکی نکلی مارکیٹ بہتر ہو سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا ملرز کی اور گورنمنٹ کی آج بھی میٹنگ چل رہی ہے ایکسپورٹ کے سلسلے میں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ہو سکتا ہے گورنمنٹ ایکسپورٹ کی اجازت دے دے۔ تاہم کتنے لاکھ ٹن کی اجازت ملے گی اس کے متعلق کچھہ نہیں کہہ سکتے۔ تاہم ملیں زور بہت لگا رہی ہیں کہ اجازت مل جائے۔ لیکن حتمی بات اسوقت ہی پتا چلے گی جب گورنمنٹ کی طرف سے کوئی بیان جاری ہو گا۔