+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 04 2022 15:47:19
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 75/100 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 6975/7000 تک کام ہوے ہیں۔ کراچی جہاز کا مال 162 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تین چار دن بعد جہاز کے مال کی لوڈنگ شروع ہو جاے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ دال کی بھرپور ڈیمانڈ ہے۔ دوسری جانب کراچی کے ایمپورٹرز نے ڈالر 240 سے 246 تک خریدے ہیں بنک سے اور ڈاکیومنٹ ریٹائر کراے ہیں۔ اس لئے انکا پڑتا مہنگا ہے۔  ماہرین کا خیال ہے جب جہاز کا مال گوداموں میں چلا جائے گا تو مارکیٹ تیز ہو جائے گی کیونکہ بارشوں کی وجہ سے سبزیاں ختم ہو گئی ہیں اور اگلے تین چار ماہ بھرپور ڈیمانڈ دیکھنے کو ملے گی۔ دوسری جانب آسٹریلیا سے بکنگ نمبر ون کوالٹی کی 635 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 156/57 جا پڑتا ہے۔ اتنی زیادہ رقم لگا کر چار پیسے منافع نہ ملے تو ایمپورٹرز نیا مال بک کرانے میں دلچسپی نہیں لے گا۔ اور اگر ایک ماہ بکنگ نہ ہو تو سپلائی چین میں ٹوٹ سکتی ہے۔ جب سپلائی چین ٹوٹ جائے تب بھی لوکل میں مال شارٹ ہو سکتے ہیں۔ ابھی تو تھوڑی تھوڑی پورٹ پر آمد ہے۔ تو گزارہ ہو رہا ہے لیکن ہمیں اگلے سال نئ فصل آنے تک کالا چنا درکار ہو گا تھل میں اتنا زیادہ مال نہیں ہے کہ 9 ماہ کی خوراک کو پورا کر سکے۔ اس لئے نئی فصل آنے تک ہر ماہ ہی ایمپورٹ کی ضرورت ہو گی۔