+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 03 2022 16:25:53
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا مارکیٹ میں 6950 میں کام ہوئے تھے تاہم ابھی دوبارہ 7000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ آج ڈالر انٹر بینک میں کریکشن آئ ہے اور 227 روپیہ تک ٹریڈ ہوا ہے انٹر بینک میں۔ ڈالر ریٹ کم ہونے کی وجہ سے لوگوں کے جزبات بھی تھوڑے نرم ہوئے ہیں۔ کراچی مارکیٹ 172 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ جہاز والے مال کے 164 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ تاہم جہاز کو ابھی برتھ نہیں ملی ہے۔ بکنگ نمبر 1 کوالٹی 635 ڈالر تک ہے جو کراچی پورٹ پر 156.39 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔