+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 03 2022 11:10:06
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 25 روپیہ من کمزور ہوا ہے اور 7125 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی حاضر لوڈنگ 172/73 جبکہ جہاز کا مال 166/67 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی گزشتہ روز ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں سے سبزیاں تقریباً تباہ ہو گئی ہیں۔ اور آگے مزید بارشیں ہیں۔ اس لئے اگلے تین چار ماہ یعنی 15 نومبر تک دالوں کی بھرپور ڈیمانڈ رہنے کی توقع ہے۔ عموماً جب سبزیاں بارشوں میں ضائع ہو جاتیں ہیں تو دالوں کی ریکارڈ ڈیمانڈ رہتی ہے اور 15 نومبر تک چلتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق دوبارہ 15 نومبر سے سبزیاں مارکیٹ میں آنا شروع ہوتیں ہیں۔ اور پھر دسمبر میں دالوں کی ڈیمانڈ تھوڑی نرم ہو جاتی ہے۔ اس لئے یہ تین چار ماہ بھرپور بکرے کے ہیں۔