+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 01 2022 17:01:20
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی نیا شام کے اوقات میں 13000 جیسے حالات تھے۔ 15 ستمبر سے 15 اکتوبر 14000 کی بیچ تھی مارکیٹ تھوڑی سست ہے۔ آج انٹر بنک میں ڈالر تھوڑا کمزور ہوا ہے۔ 242/43 جیسے حالات بن گئے ہیں۔  دوسری جانب مصر میں 1175 تک کام ہوے ہیں ہم معذرت خواہ ہیں صبح 1175 ڈالر والے کا پڑتا 14000 لکھ دیا تھا۔ کیلکولیشن میں غلطی لگ گئی تھی۔ 1175 والا 13000 تک پڑتا ہے۔ انسان سے بعض اوقات بھول ہو جاتی ہے آپ فارمولا نوٹ کر لیں جو ریٹ بھی ہو ڈالر میں اس پر 13.5 % خرچہ آتا ہے۔ خرچہ جمع کر کے ڈالر سے ضرب دیں گے قیمت نکل آئے گی۔ الحمدللہ پاک کموڈیٹیز کے کسٹمرز جنہوں نے کبھی ایمپورٹ نہیں کی اب وہ بھی سمجھ گئے ہیں کہ کتنا خرچہ آتا ہے اور کس طرح جمع تفریق کرنی ہے۔ آج ہمارے ایک ممبر نے ہمیں یادھانی کرائی کہ آپ نے خرچہ صحیح نہیں لگایا دوبارہ خرچہ جمع کریں جب ہم نے دوبارہ کیلکولیشن کی تو واقعی 13000 کا پڑتا تھا۔ آپ بھی دھیان رکھا کریں کہیں کیلکولیشن میں غلطی ہو جائے تو تو درستگی فرما دیا کریں