+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 01 2022 15:58:43
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 10/15 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 7930/35 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ سٹے کے سودے ابھی مکمل طور پر سیٹل نہیں ہوے ہیں بعض لوگوں کے پاس پیمنٹ نہیں تھی جس کی وجہ سے سیٹلمنٹ نہیں ہو سکی۔ تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ کا رخ بہتر نظر آرہا ہے کیونکہ آج جنوبی پنجاب کی ملیں سیلنگ نہیں دے رہی ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو۔ اتحاد وغیرہ 8400 مانگ رہے ہیں جبکہ حمزہ نے کوئی ریٹ تو نہیں مانگا لیکن مال بھی فروخت نہیں کیا اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ اگر ریٹیل میں ڈیمانڈ نکلی تو مارکیٹ تھوڑی بہت بہتر ہو جائے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق یہ جو ریٹ بن گئے ہیں ان سے نیچے جب چینی جاتی ہے تو ملیں سیل نہیں دیتی کیونکہ ملوں کو بھی نو ماہ ہو گئے ہیں بنک کے مارک اپ بھرتے ہوے۔ اس لئے جب زیادہ گھٹتی ہے تو ملیں سر جوڑ لیتی ہیں اور کوشش کرتیں ہیں کہ مارکیٹ بہتر ہو جائے۔ اس لئے زیادہ مندہ بھی نہیں لگتا۔ 25/50 روپیہ بوری نیچے بھی چلی جائے تو اسکی کوئی اہمیت نہیں ہوتی