+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 30 2022 16:56:37
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد ہائبرڈ کوالٹی 15500/16000 پہ رکی ہوئی ہے۔ 130 دن پیمنٹ پر 18000 میں کام ہوا ہے سندھ کنری سائیڈ کے بیوپاریوں نے مال لئے ہیں۔ جام پور اچھی کوالٹی 15000 جبکہ نرم گرم 13500 جیسے حالات ہیں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 5 اگست سے دوبارہ سندھ میں بارشوں کے سپیل شروع ہو رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 5 اگست سے 10 اگست تک مرچ کی کاشت کے علاقوں میں بارشوں کے امکانات ہیں۔ پھر اسکے بعد۔ اگست کے تیسرے ہفتے سے ستمبر کے تیسرے ہفتے تک سندھ میں مرچ کی کاشت کے علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کے امکانات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ابھی تو سندھ میں مرچ کی فصل کو پھل نہیں لگا لیکن جب پھل لگ جائے اور زیادہ بارشیں پڑ جائیں تو فصل بالکل تباہ ہونے کے امکانات ہو جائے ہیں جیسے لودھراں اور جام پور کے علاقوں میں فصل بالکل تیار تھی اور بارشوں نے تباہی کر دی۔