پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے وقت 7150 تک کام ہو کر شام کو دوبارہ تھوڑا ٹھنڈا ہوا ہے اور 7100 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی 172/75 جبکہ جہاز والے مال کے 167 تک کام ہوے تھے۔ اس وقت تھوڑا بہت ٹھنڈا ہے۔ مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہیں کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر 239/40 ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ ایمپورٹرز فل الحال مزید بکنگ کرانے سے گریز کر رہے ہیں کیونکہ ملکی صورتحال مستحکم نہیں ہے۔ بنک والے ڈالر کئ کئ دن بعد فراہم کرتے ہیں جسکی وجہ سے جو مال پورٹ پر آتا ہے 5 دن کے بعد جرمانہ لگتا شروع ہو جاتا ہے۔ اگر پانچ دن کے اندر آپ بنک سے ڈاکیومنٹ چھڑا کر پورٹ سے مال کلیئر کرا لیں تب 8.5 فیصد خرچہ لگتا ہے۔ جبکہ اگر 15/20 پورٹ پر مال پڑا رہے تو خرچہ بڑھ جاتا ہے۔