+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 29 2024 14:46:53
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں حاضر ڈلوری کھلا مال 123 جبکہ پیک مال 122 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جہاز والے مال کے 119 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جہاز کی آمدن کراچی پورٹ پر 3/4 ستمبر کو متوقع ہے جس میں 25000 ٹن ییلو پیس ہے۔ فل حال مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہے۔ بکنگ رشیا سے 400 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 124.99 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کینیڈا میں اس بار ڈرائ پیس کی کراپ اچھی ہے۔ پچھلے سال 2608833 میڑک ٹن تھی جبکہ اس سال 3007993 میٹرک ٹن ہے۔ مندہ تیزی کا دارومدار انڈیا کی خریداری پر ہے۔ اگر انڈیا خریداری کرتا ہے تو مارکیٹ برقرار رہ سکتی ہے ورنہ مندے کے امکانات بن سکتے ہیں۔ 27 اگست تک کے ڈیٹا کے مطابق انڈیا میں دالوں کی بیجائ اس سال پچھلے سال کی نسبت 6٪ زیادہ ہے۔ پچھلے سال انڈیا میں دالوں کی بیجائ 115.55 لاکھ ہیکٹیر پر تھی اس سال 122.16 لاکھ ہیکٹیر پر ہے۔