+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 19 2024 12:34:02
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کل بند مارکیٹ میں بھی انتہائ گرم رہا ہے۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی ایڈوانس پیمنٹ پر 288 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ 5 ستمبر کے سودوں کے 292/293 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 11900 روپیہ من ملتان 11900 روپیہ من جبکہ سرگودھا منڈی میں 11950 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ کافی گرم ہو گئ ہے اس لیے یہاں مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ لازمی کرنی چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جولائ کے شروع میں پاکستانی لوکل مارکیٹ انٹرنیشنل مارکیٹ کے لیول پر آگئ تھی اور امپورٹرز نے مال بک کروانا شروع کر دیے تھے۔ ستمبر میں اچھی آمدن متوقع ہے۔ 840 سے 880 ڈالر تک کافی بکنگ ہوئ تھی جو کہ کراچی پورٹ پر 260/270 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ ان ریٹوں میں امپورٹرز کو بہت اچھا نفع ہے۔ اس لیے وہ فارورڈ کر کے بھی مال بیچیں گے۔ اور مارکیٹ چھ دن میں 30 روپے تیز ہوئ ہے۔ فل حال آخری ریٹ کا تو تعین نہیں کیا جا سکتا کہ مارکیٹ کہاں سے واپس آئے گی لیکن ستمبر میں مال لگنے کی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں کریکشن کے امکانات بن سکتے ہیں۔