+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 16 2024 16:08:12
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 100 روپیہ من مزید نرم ہوئ ہے اور پورٹ کے مال کے 13000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ گودام کے مال کے بھی 13100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال جزباتی طور پر مارکیٹ کمزور ہے۔ انڈیا میں اچھی بارشیں ہو رہی ہیں اور تمام دالوں کی بیجائیاں اچھی ہیں۔ لوکل سپلائ کے حوالے سے اگر دیکھا جائے تو ان ریٹوں میں کسی امپورٹر کو نفع نہیں ہے۔ سب کے اونچے ریٹوں والے مال ہیں۔ 1200 سے 1270 ڈالر تک کے مال لگے ہوئے ہیں۔ 20 دن پہلے 1170 ڈالر مارکیٹ تھی۔ ابھی 1070 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ ان ریٹوں میں لوکل میں مال خریدنے چاہیں جہیاں کہیں گاہکی نکلی مارکیٹ گھوم جائے گی۔