پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 200 روپیہ من کمزور ہوئ ہے اور 13400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ریٹ تو کم ہو رہا ہے۔ پر بیچ اتنی نہیں ہے۔ صرف گاہکی کمزور ہے۔ بکنگ میں بھی 10 ڈالر ریٹ کم ہوا ہے 1080 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 13378 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے پچھلے ایک مہینے میں مارکیٹ 2600 روپیہ من کمزور ہوئ ہے۔ ابھی لوکل میں جن کے پاس مال ہیں سب کو نقصان ہے۔ کھل کر بیچ بھی نہیں ہے۔ جہاں کہیں تگڑی گاہکی نکل آئ مارکیٹ میں یک دم پیسے پڑ سکتے ہیں۔