پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 500 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور 21500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہک پوزیشن ہے۔ ستمبر بائر آپشن گاہک ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ابھی تک صرف ایک جہاز لگا ہے جس میں 34 یا 36 کنٹینر لگے ہیں دوسرا جہاز 28 اگست کو لگنا ہے۔ اس میں بھی مال کم ہی متوقع ہے۔ پچھلے سال جولائ میں ہی 60/70 کنٹینر مال ا گئے تھے۔ کراچی سے بیچ نہیں آ رہی ہے اور نیچے تھوڑی تھوڑی پوچھ پوچھ شروع ہو گئ ہے۔ دوسری جانب مصر میں بھی مارکیٹ نرم نہیں ہو رہی ہے۔ آج بھی مصر لوکل میں 1200 اردب آمدن تھی اور 13250 اجپشن پائونڈ تک کام ہوئے ہیں۔ بکنگ میں 1800 ڈالر ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 22700 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ پاکستان لوکل شیخوپورہ اور وانڈو منڈی میں بھی مارکیٹ تیز ہے۔ لوکل میں مال انتہائ کم ہے اور مظبوط ہاتھوں میں ہے۔ دیسی برسیم کچے مال 18000 سے 21000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں جبکہ پلانٹ والے مال کے 23000/24000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔