+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 10 2024 12:23:07
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو تیز اوپن ہوئ ہے اور 260 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی مالوں کے۔ فل حال مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ سرگودھا منڈی میں بھی 11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آج انڈیا مارکیٹ تیز ہوئ ہے۔ انڈیا لوکل میں سٹاکسٹ گاہک ہیں۔ انڈیا دہلی منڈی میں 7430 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں۔ انڈیا کی لوکل مارکیٹ اس وقت انٹرنیشنل مارکیٹ کے لحاظ سے 884 ڈالر کے لیول پر ہے۔ انڈیا لوکل میں اگر تیزی بنتی ہے تو بکنگ میں بھی تیزی بن سکتی ہے۔ دوسری جانب لوکل ڈیمانڈ کے حوالے سے اگر دیکھا جائے تو ڈیمانڈ کمزور ہے۔ رشین چیکو کابلی چنا ریٹ کم ہے اور 620 کنٹینر لگے ہیں کراچی پورٹ پر جولائ کے مہینے میں۔ ان کا ریٹ کم ہونے کی وجہ سے وہی دال میں استعمال ہو رہے ہیں۔ سندھ کے سٹھڑی چنے بھی دال میں استعمال ہو رہے ہیں ان کی بھی اچھی گاہکی ہے۔ وہ بھی 8200/8400 میں بک جاتے ہیں۔