Kabuli Chickpeas | چنا سفید
Nov 08 2024
مرچ ثابت ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Aug 05 2024 13:07:24 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ کل رات 24000 روپیہ من تک کام ہوئے تھے۔ کل بکنگ 1950 ڈالر کے لیول پر تھی۔ تاہم آج مصر کی لوکل مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے۔ لوکل میں 14500/15000 اجپشن پاؤنڈ تک مارکیٹ چلی گئ ہے۔ فل حال مارکیٹ گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Aug 05 2024 12:58:57 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 258/259 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں بھی 50 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 11100 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال لوکل میں بیچ کھل کر نہیں ہے۔ مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Aug 05 2024 12:36:15 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 28500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 29500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ موسم خراب ہے جس کی وجہ سے آمدن نہیں ہو رہی ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ سے پڑتا کم ریٹ کا ہے۔ بکنگ میں بھی زیادہ مال آنے کے امکانات ہیں۔ .
Aug 05 2024 12:34:01 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 17000/17500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سٹاکسٹ گاہک ہیں ہائبرڈ مالوں کے لانگ ٹرم کے لیے مال خریدنے چاہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے امکانات ہیں۔ آگے لائنوں پر بارشیں ہیں 10/12 دن لگا تار۔ موسمی صورتحال خراب ہے جس کی وجہ سے انویسٹرز گاہک ہیں۔ جامپور کوالٹی مال لائنوں پر 14000 روپیہ من کا لیول ہے۔ اس بار کوالٹی ہلکی ہے اس لیے جامپور کے مالوں میں خریدار دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ .
Aug 05 2024 12:28:09 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی گوجر خان منڈی میں 3350/3400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Aug 05 2024 12:26:22 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 50 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہے اور 3200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ تھل لائن 100/200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 7900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی کمزور ہے مارکیٹ میں۔ .
Aug 05 2024 12:22:02 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 258 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 5 ستمبر کے سودوں کے 263 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 11000/11050 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جون میں آسٹریلیا نے 39718 ٹن کالا چنا ایکسپورٹ کیا ہے جس میں سب سے زیادہ خریداری انڈیا نے 25632 ٹن کی ہے۔ پاکستان کے لیے 57 کنٹینر لوڈ ہوئے ہیں جو اگست میں لگے گے جبکہ دوبئ کے لیے 128 کنٹینر لوڈ ہوئے ہیں۔ جون میں لوکل پاکستان میں ریٹ ہی کم تھا۔ 25 جون تک ریٹ 237 تک تھا۔ جس کی وجہ سے امپورٹرز بکنگ میں ہی نہیں گئے لوکل میں ہی خریداری کو ترجیح دی۔ تاہم جولائ میں ریٹ تیز ہو گئے تھے اور امپورٹرز نے جولائ میں کافی مال بک کروائے ہیں۔ ستمبر میں زیادہ مال آنے کے امکانات ہیں۔ فل حال اگست کے مہینے میں چونکہ مال کم ہیں پائپ لائن میں اس لیے اگست میں کالے چنے کی مارکیٹ میں لوکل پاکستان میں بہتری کے ہی امکانات ہیں۔ مزید لانگ ٹرم کے لیے کالے چنے کی مندہ تیزی انڈیا کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں خریداری اور آسٹریلیا کی فصل پر منحصر ہے۔ آسٹریلیا میں اچھی کراپ کی توقع ہے۔ بارشیں بھی اچھی ہو رہی ہیں جو کہ ییلڈ کے لیے بہت اچھا ہے۔ پہلے بیجائ کے وقت 1.2 ملین ٹن کی کراپ کا کہ رہے تھے لیکن ابھی 1.52 ملین ٹن کراپ توقع کی جا رہی ہے۔ لیکن جو حالات ہیں امید ہے اس سے بھی فگرز تجاوز کر جائیں گے۔ اس لیے فل حال اگست میں ہی بہتری ہے آگے لانگ ٹرم کے لیے سارے عناصر کو ساتھ ساتھ دیکھ کر ہی کام کرنا چاہیے۔ .
Aug 05 2024 12:11:08 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی 200/300 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 17800/18000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 17500 تک بھاؤ ہیں 93.310 کلو کے۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Aug 03 2024 18:05:10 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں ریگولر کوالٹی 240/245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ گولڈن مال 250/252 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سندھ کے سٹھڑی چنے 8200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ایرانی چنے فیصل آباد منڈی میں 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم کراچی مارکیٹ میں 315/320 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ انڈیا 9 ایم ایم کراچی مارکیٹ 385 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 438/440 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Aug 03 2024 18:04:13 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ 211 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ کرمسن مسور 203 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے .
Aug 03 2024 17:59:16 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں شام میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 129 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تاہم بکنگ رکی ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق حاضر میں ٹریڈرز کے اوپر ریٹوں والے سودے ہیں نقصان ہے۔ تاہم مارکیٹ میں کوئ مزے داری نہیں ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی رشیا سے سپلائ بہت اچھی ہے اور پاکستان کے لیے پائپ لائن میں بھی کافی مال بک ہیں۔ .
Aug 03 2024 17:55:00 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 3250/3300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ تھل لائن بھی 8200/8250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Aug 03 2024 17:47:49 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 16500/17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ریٹیل میں ڈیمانڈ کمزور ہے جبکہ اوپر لیول پر انویسٹرز طاق میں ہیں کہ تھوڑا بہت بازار نرم ہو تو خریداری کریں۔ .
Aug 03 2024 17:46:34 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 13500/14000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال خریدار ابھی رکا ہوا ہے۔ گاہکی نہیں ہے۔ .
Aug 03 2024 17:40:40 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 200/300 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 9200/9300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں 9300/9400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بارشوں کی وجہ سے آمدن کچھ کم ہوئ ہے اور چونکہ بازار 10200/10300 سے 9000 تک 5/7 دن میں ہی کمزور ہو گیا تھا ابھی کچھ گاہکی بھی تھوڑی تھوڑی آئ ہے۔ امپورٹڈ مال بھی تھوڑے تھوڑے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ کینیا مونگ کا ریٹ 9200 تک ہے جبکہ برازیل مونگ 9400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Aug 03 2024 17:35:53 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی شام کے اوقات میں 200 روپیہ کوںٔنٹل مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 18000 روپیہ کوئنٹل کی بیچ ہے۔ جبکہ گاہکی سست ہے۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 17500 تک بھاؤ ہے 93.310 کلو کا۔ مارکیٹ سست ہے۔ دوسری جانب انڈیا بھی مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 5350 تک بھاؤ ہے پچھلے دنوں 5500 تک بھاؤ چلا گیا تھا انڈین کرنسی میں۔ .
Aug 03 2024 17:34:55 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 23500 روپیہ من تک کام ہو گئے ہیں 8 اگست کی پیمنٹ پر پہلے جہاز کی لوڈنگ میں۔ فلحال مارکیٹ گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ لوکل میں جن ٹریڈرز کے پاس مال ہیں مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ بیچ نہیں رہے ہیں۔ دوسری جانب مصر بھی مارکیٹ مزید تیز ہے اور 14000 پاؤنڈ تک ریٹ بن گیا ہے مصر میں۔ .
Aug 03 2024 17:33:49 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100/150 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور 13950/14000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں حاضر ڈلوری مالوں کے۔ پورٹ کے مالوں کے 13900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پہلی تاریخوں میں بھی آمدن ہے۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Aug 03 2024 17:32:41 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں تیز ہے اور 256 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ کیش پیمنٹ پر 258 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں بھی کام گرم ہے۔ 200 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 10900/10925 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Aug 03 2024 17:10:01 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں جے ڈی ڈبلیو 13250/60 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل اگست کے سودوں کے کھلے مال کے 13210/20 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ اگست فکس کے سودوں کے 12950/60 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہے۔ .
Aug 03 2024 15:23:45 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہے اور 211 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ کرمسن مسور 203 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نپر مسور تھوڑا تھوڑا مال لے رہے ہیں بکنگ 680 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 210.5 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ حاضر میں مال بھی کم ہیں جبکہ گاہکی بھی کمزور ہے۔ .
Aug 03 2024 15:15:10 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں ریگولر کوالٹی 240/245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ گولڈن مال 250/252 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ بکنگ رشیا سے 750/60 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ سندھ کے سٹھڑی چنے 8200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ایرانی چنے فیصل آباد منڈی میں 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم کراچی مارکیٹ میں 315/320 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 860/70 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم بکنگ 925/35 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 287 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم کراچی مارکیٹ 385 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ اکا دکا مال پرانے پڑے ہیں مارکیٹ میں۔ نئے مالوں کا وارہ پڑتا نہیں ہے۔ موٹے چنوں میں زیادہ تر کام ایرانی چنوں کا ہی ہو رہا ہے۔ باقی دوسری کوالٹیاں برائے نام ہی فروخت ہو رہی ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 2/4 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہے اور 438 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Aug 03 2024 15:09:18 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 13500/14000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ فل حال تو خریدار اتنی دلچسپی نہیں لے رہے ہیں آگے آمدن کی وجہ سے اگر ریٹ کم ہوتے ہیں تو وہاں سٹاکسٹ بھی اور ایکسپورٹرز بھی خریدار کریں گے۔کراچی مارکیٹ میں بھی 14000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ اکا دکا ایکسپورٹرز جن کے اوپر ریٹوں میں مال بکے ہیں خریداری کرتے ہیں اس کے علاوہ خریدار نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آگے 10/15 دن بارشیں بھی ہیں۔ .
Aug 03 2024 14:43:33 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ مزید نرم ہے اور دادو کوالٹی ملتان منڈی میں 2700/2750 روپیہ من جبکہ سبی کوالٹی مال ملتان منڈی میں 2900/3000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ ہائبرڈ جوار پرولائن 310/315 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور 4100/4200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہے۔ ہفتہ دس دن تک آمدن بڑھ جائے گی نئے مال کی۔ .
Aug 03 2024 14:41:05 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ گرم ہے 1000 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 23500 روپیہ من تک کام ہوئے گئے ہیں ستمبر خریدار مرضی مالوں کے۔ مصر بھی مارکیٹ تیز ہے 13000 تک لوکل بولی میں کام ہوئے ہیں۔ ابھی بکنگ میں کوئ ریٹ موصول نہیں ہو رہا ہے۔ مارکیٹ تیز ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Aug 03 2024 14:21:32 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 100/150 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 3250/3300 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ تھل بھی مارکیٹ 300/400 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہے اور 8000/8200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی کمزور ہے۔ .
Aug 03 2024 14:17:06 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی کوئٹہ منڈی میں 16000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ فیصل آباد منڈی میں دوپھاڑ 14500/15000 جبکہ گولی دھنیا 16000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Aug 03 2024 14:16:12 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 44500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 46000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ایرانی زیرے کے فیصل آباد منڈی میں 56000/57000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Aug 03 2024 14:11:18 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 128 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ کوئ مزے داری نہیں ہے۔ بکنگ 400 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 125 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ییلوپیس 385 ڈالر میں 15 اگست سے 15 ستمبر ایک مزید جہاز بھی بک ہو گیا ہے 25000 ٹن کا۔ .
Aug 03 2024 14:02:26 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد مارکیٹ 25 روپیہ کوئنٹل کمزور ہے اور 13875 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ بھلوال شوگر ملز 13800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سلانوالی 13750 پاپولر 13750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سورج شوگر ملز 13550 میں مال مل جاتے ہیں۔ گاہکی کمزور ہے۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ 13550 کنجوانی 13600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ شوگر ملز کے 13260/70 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ایس جی ایم 13185 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ 13375 آر وائی کے 13400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں النور شوگر ملز 13285 مہران فاران 13320/30 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ سست ہی نظر آ رہی ہے۔ ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ 3 مل اگست کے سودے فکس والے 12980/85 روپیہ کوئنٹل تک مال مل جاتے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott