+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 06 2024 18:13:12
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں 260.5/261 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 5 ستمبر کے سودوں کے 266/266.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 11050/11100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ رکی سی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا مارکیٹ تیز ہے 7400 روپیہ کوئنٹل کا خریدار ہے دہلی منڈی میں۔ ان کے لوکل میں سٹاکسٹ بھرپور گاہک ہیں۔ اگر انڈیا لوکل ریٹ تیز ہوتا ہے تو بکنگ میں وارہ بن جائے گا انڈیا کو اور انٹرنیشنل مارکیٹ بکنگ میں ریٹ بڑھ سکتا ہے۔ ابھی انڈیا دہلی کی مارکیٹ 883 ڈالر کے لیول پر ہے۔ بکنگ انڈیا کی مارکیٹ کے پیچھے چلنے کے امکانات ہیں۔ انڈیا کالے چنے کے پیداواری علاقوں میں آگے لگاتار بارشیں ہیں۔ اور دوسری جانب انڈیا میں سفید چنے کا ریٹ بھی کافی تیز ہے۔ انڈیا باریک چنے 10500 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے جبکہ موٹے چنے 14500 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے انڈین کرنسی میں۔