پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 213 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آج گاہکی اچھی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق بکنگ کرائے کا ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے 10 ڈالر بہتر ہوئ ہے اور 690 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں نپر کوالٹی کے جو کراچی پورٹ پر 213.68 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ پائپ لائن میں مال بھی کم ہیں۔ آسٹریلیا نے جون کے مہینے میں پاکستان کے لیے 193 کنٹینر ایکسپورٹ کیے ہیں اور حاضر میں دکان دار بھی خالی ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔