پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں ریگولر کوالٹی 240/245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ گولڈن مال 250/252 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ بکنگ رشیا سے 750/60 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ سندھ کے سٹھڑی چنے 8200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ایرانی چنے فیصل آباد منڈی میں 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم کراچی مارکیٹ میں 315/320 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 860/70 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم بکنگ 925/35 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 287 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم کراچی مارکیٹ 385 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ اکا دکا مال پرانے پڑے ہیں مارکیٹ میں۔ نئے مالوں کا وارہ پڑتا نہیں ہے۔ موٹے چنوں میں زیادہ تر کام ایرانی چنوں کا ہی ہو رہا ہے۔ باقی دوسری کوالٹیاں برائے نام ہی فروخت ہو رہی ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 2/4 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہے اور 438 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔