پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہے اور 16500/17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ کمزور ہے تاہم اوپر لیول پر سٹاکسٹ گاہک ہیں مال لے جاتے ہیں جبکہ جن کے پاس مال پڑے ہیں وہ بھی مظبوط بیٹھے ہیں۔ بیچ نہیں رہے ہیں۔ اگلے 10/15 دن سندھ میں موسمی حالات خراب ہیں۔ لگاتار بارشیں ہیں۔ آج بھی بارش کی وجہ سے کنری منڈی میں آمدن نہیں تھی۔ فیصل آباد منڈی میں جامپور کوالٹی مال بھی 500 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 14500/15000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لودھراں ڈنڈی والے مال 12500/13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد مارکیٹ میں ہلکے مال بھی کافی اکھٹے ہو گئے ہیں۔