پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 9000/9100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج حیدر آباد مارکیٹ تیز ہے اور تھل والے مال 9300/9400 جبکہ علی پور 9200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے ہفتہ دس دن میں مارکیٹ 1300 روپیہ من کمزور ہوئ ہے۔ تھل سے نئے مال آنا شروع ہو گئے تھے ہفتہ پہلے۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ کمزور ہوئ ہے۔ باہر سے بھی کافی مال بک ہو گئے تھے جو کہ ستمبر میں آنا شروع ہو جائیں گے۔ لانگ ٹرم میں مونگ میں مزے داری نہیں ہے ریٹ اونچے ہیں سٹاکسٹ دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ ملرز ساتھ ساتھ تھوڑا تھوڑا مال خرید لیتے ہیں۔