پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی 18400/500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 17800/18000 تک بھاؤ ہیں 93.310 فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا میں گوارے کی بیجائ پچھلے سال کی نسبت ابھی بھی کم ہے۔ گجرات اور راجھستان دو میجر پیداوری علاقے ہیں۔ راجھستان میں پچھلے اب تک 20.5 لاکھ ہیکٹیر پر بیجائ ہوئ تھی اس سال 5% بیجائ کم ہوئ ہے پچھلے سال کی نسبت۔ گجرات میں پچھلے سال اب تک 31 ہزار ہیکٹیر پر بیجائ ہوئ تھی جو کہ اس سال 70% کم ہے۔ پچھلے سال کی نسبت اوور آل اس سال بیجائ 10% تک کم رہنے کے امکانات ہیں۔ مون سون کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو انڈیا میں نارتھ ویسٹ میں بارشیں کم ہیں۔ ان ساری چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹرنیشنل مارکیٹ میں زیادہ کمی کے امکانات نہیں ہے۔ 5000 کے لیول پر اچھی سپورٹ ہے انڈیا میں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق گوار گم کی ایکسپورٹ بھی پچھلے سال کی نسبت کافی بہتر ہے جولائ کے مہینے میں۔ دوسری جانب لوکل مارکیٹ کی اگر بات کی جائے تو تھلوں میں بھی بیجائیاں نا ہونے کے برابر ہیں اور ہفتہ دس دن رہ گئے ہیں بیجائیوں میں۔کلو کے۔ گاہکی سست ہے۔