پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ گرم ہے۔ 500 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 21500 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پائپ لائن میں مال بھی کم ہیں اور کوورنگ والے بھی گاہک ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کافی سارے ٹریڈرز نیچے 18000/19000 پر نفع پکا کر کے سائڈ پر ہو گئے تھے۔ ابھی آگے جب نیچے ڈیمانڈ شروع ہو گی تو ان کو دکان داری کے لیے بھی مال چاہیے ہوگا۔ فل حال مارکیٹ گرم ہے۔ ان کی گاہکی بھی دوبارہ آئے گی جبکہ بیچ کوئ نہیں ہے۔ بکنگ میں بھی کوئ بیچ نہیں آتی ہے ایکسپورٹرز کے ہاتھ میں مال ہی نہیں ہے۔