+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 24 2024 14:10:43
  • Comments

Kabuli Chickpeas | چنا سفید

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں ریگولر کوالٹی 240/250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ گولڈن مال 255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ بکنگ 760/780 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی رکی ہوئ ہے۔ ایرانی چنے فیصل آباد منڈی میں 12000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 315/320 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم نیو کراپ بکنگ 900 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر 278.72 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ لوکل میں 40 روپیہ کلو مال اوپر بک رہے ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم 975 ڈالر بکنگ ہے جو کراچی پورٹ پر 302 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ لوکل میں 70 روپیہ کلو اوپر مارکیٹ ہے۔ ٹریڈرز بکنگ میں جا رہے ہیں۔ لوکل میں اکا دکا کام ہے۔ موٹے چنوں میں زیادہ تر ایرانی چنوں کا ہی کام ہو رہا ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم کراچی مارکیٹ 385 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ انڈیا کی بکنگ اونچی ہے۔ وارہ پڑتا نہیں ہے۔ دوسری جانب انڈیا لوکل مارکیٹ آج بھی 100 روپیہ کوئنٹل پلس ہوئ ہے اور 42/44 کاؤنٹ 14000 جبکہ 58/60 کاؤنٹ 11300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں لوکل میں انڈین کرنسی میں۔ امیریکا 9 ایم ایم 440/445 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ والا والا برانڈ کے 1375 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 425 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لونگ ٹرم کے لیے موٹے چنوں کی قیمتوں میں نرمی کے امکانات بن سکتے ہیں لوکل میں کیونکہ لوکل مارکیٹ ریٹ پڑتے سے کافی اونچے ہیں۔