پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں ریگولر کوالٹی 240/250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ گولڈن مال 255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق زیادہ تر رشین مال افغان بارڈر سے ہی ا رہے ہیں۔ کراچی پورٹ پر آمدن کم ہے۔ ایرانی چنے فیصل آباد منڈی میں 12000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ ارجنٹینا 7 ایم ایم مال کے 800 ڈالر میں کام ہوئے ہیں کراچی پورٹ کے لیے جو 247.75 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 315/320 روپیہ کلؤ تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم بکنگ 900 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر 278.72 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ کینیڈا 9 ایم ایم بکنگ 975 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 301 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ موٹے چنوں کی مارکیٹ کافی نیچے ہے بکنگ میں۔ لوکل مارکیٹ میں جہاں کہیں آمدن زیادہ ہو گئ مارکیٹ ریٹ کم ہو سکتا ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم کراچی مارکیٹ 385 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 440/445 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیرکا 9 ایم ایم بکنگ 1370 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 425 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ موٹے چنوں میں ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ تھوڑا تھوڑا امپورٹرز مال بک کروا رہے ہیں۔