پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 17000/18000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جامپور کوالٹی 16000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لودھراں ڈنڈی والے مال 13500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں فیصل آباد منڈی میں۔ فل حال ریٹیل میں ڈیمانڈ کمزور ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سندھ میں مرچی کی کاشت کے علاقوں میں تھوڑی تھوڑی بارشیں شروع ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مرچ ثابت انڈین تیجہ کوالٹی کا بیج اے گریڈ 1015 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں بندر عباس پورٹ کے لیے جبکہ بی گریڈ تیجہ کوالٹی کا بیج 900 ڈالر میں مل جاتا ہے بندر عباس پورٹ کے لیے۔ جبل علی پورٹ کے لیے 30 ڈالر ریٹ مزید کم ہے۔ یہ 11000/12000 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پیسائ والے بھی ہلکی کوالٹی مال لے کر ان کی کڑواہٹ اچھی کرنے کے لیے تھوڑا بیج مکس کر کے پیسائ کرتے ہیں۔ وہ مال پھر بک جاتے ہیں۔