پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 50 روپیہ من مارکیٹ مزید نرم ہوئی ہے اور 15400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا کوالٹی 15000/15500 جبکہ گولی دھنیا 16000/16500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 25 ڈالر نرم ہوئی ہے اور جبل علی پورٹ کے لیے 975 ڈالر اور بندر عباس پورٹ کے لیے 925 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔