Mung Beans | مونگ ثابت
Dec 11 2024
کابلی چنا بھاؤ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Aug 13 2024 13:37:43 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ 1000 روپیہ من تیز ہے اور 22500 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں حاضر والے مالوں کے۔ ستمبر بائر آپشن کا گاہک ہے جبکہ بیچ کوئ نہیں ہے۔ فل حال مارکیٹ تیز ہی نظر آ رہی ہے۔ لوکل میں جزبات بہت گرم ہیں۔ اس سال دیسی برسیم کافی شارٹ ہے اور مصری برسیم مہنگا ہونے کی وجہ سے کھل کر بکنگ نہیں ہو سکی ہے۔ .
Aug 13 2024 13:35:34 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی گوجر خان منڈی میں 3300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھوڑی تھوڑی ڈیمانڈ ہے۔ مال بک جاتے ہیں۔ ٹریڈرز ساتھ ساتھ مال بیچ رہے ہیں۔ .
Aug 13 2024 13:34:51 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 200 روپیہ من کمزور ہوئ ہے اور 13400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ریٹ تو کم ہو رہا ہے۔ پر بیچ اتنی نہیں ہے۔ صرف گاہکی کمزور ہے۔ بکنگ میں بھی 10 ڈالر ریٹ کم ہوا ہے 1080 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 13378 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے پچھلے ایک مہینے میں مارکیٹ 2600 روپیہ من کمزور ہوئ ہے۔ ابھی لوکل میں جن کے پاس مال ہیں سب کو نقصان ہے۔ کھل کر بیچ بھی نہیں ہے۔ جہاں کہیں تگڑی گاہکی نکل آئ مارکیٹ میں یک دم پیسے پڑ سکتے ہیں۔ .
Aug 13 2024 13:00:33 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70/30 کوالٹی 17400/500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 16800 تک بھاؤ ہے 93.310 کلو کا۔ انڈین مارکیٹ میں گوار 5342 روپیہ تک ہے انڈین کرنسی میں۔ فلحال مأرکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Aug 13 2024 12:55:33 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم اوپن ہوئ ہے اور 259 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 10900 ملتان 10900 جبکہ فیصل آباد منڈی میں 10850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جب تک مال پورٹ پر نہیں آتے ہیں کھل کر تب تک پاکستانی لوکل مارکیٹ بہتر ہی ہے۔ مال آگے ستمبر کے مہینے میں آئیں گے ابھی وقت ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا میں پچھلے چار ماہ میں لوکل کالے چنے کی مارکیٹ کافی تیز ہوئ ہے۔ 5600 والی مارکیٹ 7600 بن گئ ہے۔ جو کہ 35٪ تیزی بنتی ہے۔ ابھی بھی انڈیا لوکل مارکیٹ تیز نظر آ رہی ہے۔ انڈیا میں باقی دالوں کے ریٹ تیز ہیں۔ باقی دالوں کے مقابلے میں کالا چنا سستا ہے۔ انڈیا میں تور 11200 ماش 9300 مونگ 8200 روپیہ کوئنٹل کے لیول پر ہیں اور سفید چنا تو انتہائ تیز ہے۔ 12000 سے 14500 تک ریٹ ہیں انڈیا سفید چنے کے۔ یہ ریٹ کوئنٹل کے ہیں اور انڈین کرنسی میں ہیں۔ اگر انڈیا لوکل مارکیٹ مزید تیز ہوتی ہے تو بکنگ میں مزید بہتری بن سکتی ہے۔ آج انڈیا دہلی منڈی 911 ڈالر کے لیول پر ہے۔ اس وقت تمام ٹریڈرز کی نظریں انڈین لوکل مارکیٹ پر ہی ہیں۔ .
Aug 13 2024 12:38:14 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 131/131.5 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ٹریڈرز کے اونچے ریٹوں والے مال ہیں۔ امپورٹرز کو ان ریٹوں میں نقصان ہے۔ اس لیے بیچ تھوڑی کم ہوئ ہے۔ .
Aug 13 2024 12:37:33 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 16500/17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جامپور مال 14000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں ہلکی کوالٹی مالوں کے۔ لودھراں 11500/12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال ریٹیل میں ڈیمانڈ نہیں ہے۔ .
Aug 13 2024 12:36:33 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ پر 3150/3200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ باجرہ تھل لائن 7700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ میں گاہکی سست ہے۔ .
Aug 13 2024 12:35:41 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ نرم اوپن ہوئی ہے اور 8700/8800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدرآباد مارکیٹ میں 8800 تک ریٹ ہیں اور برازیل کینیا ارجنٹینا کے مالوں کے 9000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Aug 12 2024 18:35:44 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو حاضر میں 13025 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اگست کھلے 13005/10 جبکہ اگست فکس 12715/20 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں مندے کا رجحان ہے۔ .
Aug 12 2024 18:28:10 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 100/200 روپیہ نرم ہوئے ہیں اور 13800/14300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں 13800/14000 روپیہ من تک ریٹ ہیں۔ .
Aug 12 2024 18:27:37 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 21500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں ستمبر بائر آپشن کے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Aug 12 2024 18:26:44 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ریگولر کوالٹی 235/240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ گولڈن مال 242/245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 مارکیٹ 295/305 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 860/870 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم 345/350 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ایرانی چنوں کے فیصل آباد منڈی میں 70/75 % مالوں کے 12700 جبکہ 80/85٪ مالوں کے 13200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 432/435 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Aug 12 2024 18:17:36 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن شام کے اوقات میں 3200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ باجرہ تھل لائن 7700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی کمزور ہے۔ .
Aug 12 2024 18:11:53 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 212 روپیہ کلو تک بھاؤ ہے۔ کرمسن مسور جہاز والے مال 204/205 جبکہ کرمسن مسور مشین کلین مال 222/224 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Aug 12 2024 18:10:43 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 500 روپیہ من کمزور ہوئی ہے اور 16000/16500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جامپور مالوں کے 14000/14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں گاہکی کمزور ہے۔ .
Aug 12 2024 18:09:42 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ سی ایچ کے ایم کوالٹی 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہے اور 260/260.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 5 ستمبر 263/263.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ سرگودھا منڈی میں 11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Aug 12 2024 17:54:13 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 129/129.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال کوئی مندہ تیزی نہیں ہے مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Aug 12 2024 17:53:31 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100/200 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 8800/8900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Aug 12 2024 17:52:46 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70/30 کوالٹی 100 روپیہ مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 17400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 16800 تک بھاؤ ہے 93.310 کلو کا۔ انڈین مارکیٹ میں گوار 5325 روپیہ تک ہے انڈین کرنسی میں۔ .
Aug 12 2024 17:51:33 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 13600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بیچ ہے جبکہ گاہکی کمزور ہے۔ بکنگ 15 ڈالر مزید کمزور ہوئ ہے اور 1090 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ .
Aug 12 2024 15:30:10 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ریگولر کوالٹی 235/240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ گولڈن مال 242/245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 مارکیٹ 295/305 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 860/870 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ میں گاہک ہے۔ انڈیا بھی کینیڈا سے مال خرید رہا ہے۔ کینیڈا 9 ایم ایم 345/350 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ایرانی چنوں کے فیصل آباد منڈی میں 70/75 % مالوں کے 12700 جبکہ 80/85٪ مالوں کے 13200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 432/435 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Aug 12 2024 14:47:42 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سہ پہر کے اوقات میں مارکیٹ کمزور ہے۔ جے ڈی ڈبلیو حاضر میں 13050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اگست کھلے 13020 جبکہ اگست فکس 12760 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ مندے کا رجحان ہے۔ .
Aug 12 2024 14:46:45 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں اچھے مال کھل کا گاہک بن جاتا ہے۔ 212 روپیہ کلو تک مارکیٹ ہے۔ کرمسن مسور جہاز والے مال 204/205 جبکہ کرمسن مسور مشین کلین مال 222/224 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ بکنگ نپر مسور 680 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Aug 12 2024 14:40:37 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 150 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 13600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں گودام کے مالوں کے۔ فیصل آباد منڈی میں بھی مارکیٹ نرم ہے اور 14100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 1105 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 13688 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ لوکل میں جہاں کہیں ڈیمانڈ بہتر ہوئ مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Aug 12 2024 14:37:47 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان منڈی میں دادو کوالٹی ملتان منڈی میں 2700/2800 روپیہ من جبکہ سبی کوالٹی مال ملتان منڈی میں 2900/3000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ہائبرڈ جوار پرولائن 310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سدا بہار جوار ملتان منڈی میں 4400/4500 روپیہ من تک ریٹ ہیں۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں پرانے مال 4600/4700 روپیہ من جبکہ نئے مال 4400/4500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کل نئے مال کی آمدن 40 گٹو تک تھی آج 20/30 گٹو تک ہے۔ .
Aug 12 2024 14:26:30 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 500 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور 21500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہک پوزیشن ہے۔ ستمبر بائر آپشن گاہک ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ابھی تک صرف ایک جہاز لگا ہے جس میں 34 یا 36 کنٹینر لگے ہیں دوسرا جہاز 28 اگست کو لگنا ہے۔ اس میں بھی مال کم ہی متوقع ہے۔ پچھلے سال جولائ میں ہی 60/70 کنٹینر مال ا گئے تھے۔ کراچی سے بیچ نہیں آ رہی ہے اور نیچے تھوڑی تھوڑی پوچھ پوچھ شروع ہو گئ ہے۔ دوسری جانب مصر میں بھی مارکیٹ نرم نہیں ہو رہی ہے۔ آج بھی مصر لوکل میں 1200 اردب آمدن تھی اور 13250 اجپشن پائونڈ تک کام ہوئے ہیں۔ بکنگ میں 1800 ڈالر ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 22700 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ پاکستان لوکل شیخوپورہ اور وانڈو منڈی میں بھی مارکیٹ تیز ہے۔ لوکل میں مال انتہائ کم ہے اور مظبوط ہاتھوں میں ہے۔ دیسی برسیم کچے مال 18000 سے 21000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں جبکہ پلانٹ والے مال کے 23000/24000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Aug 12 2024 13:59:18 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 129 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 405 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ فلحال کوئی مندہ تیزی نہیں ہے ضرورت کے مطابق کام ہے۔ .
Aug 12 2024 13:53:53 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی کوئٹہ منڈی میں 15700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ فیصل آباد منڈی میں دوپھاڑ دھنیا 15000 جبکہ گولی دھنیا 16000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Aug 12 2024 13:51:34 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 42500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی بھی 44500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں ایرانی زیرہ فیصل آباد منڈی میں 52000/53000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Dec 11 2024
Dec 11 2024
Dec 11 2024
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott