+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 01 2024 12:31:48
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں سی ایچ کے ایم کوالٹی 2/3 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 228/229 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی سست ہے۔ 5 اگست کے سودوں کے 234/235 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہے۔ دوسری جانب مارکیٹ میں گاہکی سست ہونے کی وجہ سے ٹریڈرز سر پر بھی مال بیچ رہے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 9750 روپیہ من ملتان 9725 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 9650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 5/10 ڈالر مارکیٹ بہتر ہے اور سی ایچ کے ایم کوالٹی 810 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 245 روپیہ کلو سے اوپر کا پڑتا ہے جبکہ نمبر 1 کوالٹی مال 860 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 260.33 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ نومبر دسمبر شپمنٹ کے سودے 850 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔