پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کام گرم ہو گیا ہے۔ مارکیٹ 500 روپیہ من مزید تیز ہوئ ہے اور نئے مال فیصل آباد منڈی میں 10700 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ پرانے مال 11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ علی پور 10300 جبکہ روجھان 10500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تنزانیہ کے مال بھی 1000 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 8000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق نئے مال جن ٹریڈرز نے سر پر بیچے تھے اب ان کے پاس ڈلوری نہیں ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ زیادہ گرم ہو گئ ہے۔ نئے مال جو بھی آمدن ہوتی ہے فوراً بک جاتے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔