Sesame | تل
Oct 08 2024
ماش ریٹ آج کا اور تبصرہ
May 30 2022 11:34:02 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان 2700/2900 روپیہ من پہ رکی ہوئی ہے۔ گاہک خاموش ہے۔ ہائبرڈ جوار ملتان گنگا اور لائن برانڈ 150/60 روپیہ کلو جبکہ پرولائن جوار 205/10 جیسے حالات ہیں گاہک خاموش ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 10/15 توڑے کی آمد تھی 2550 روپیہ من جیسے حالات تھے۔ تاندلیوالہ 2400 جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد منڈی سے 2350/2400 تک کام ہو رہے ہیں۔ جن لوگوں نے ادھار مال خریدے ہوے ہیں انکی پیمنٹ کا وقت ہو گیا ہے اور وہ مال فروخت کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق تھوڑی تھوڑی خریداری ہے جو ٹریڈرز گھبراہٹ میں ہیں وہ کافی مال فروخت کر چکے ہیں۔ بارشیں نہ ہونے اور دریاؤں میں پانی کی قلت کی وجہ سے اس سال بیجائ متاثر ہوئی ہے۔ تاہم وقت ابھی بہت پڑا ہوا ہے۔ تقریباً 3 ماہ اور 10/15 دن ہیں۔ .
May 30 2022 11:30:40 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 500 روپیہ من کمزور ہوا ہے اور 12000 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ باریک تل بھی 12000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ گاہکی خاموش ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نئی فصل کی بھرپور بیجائ سننے میں آ رہی ہے۔ اگر فصل بارشوں کی زد سے بچ گئی تو امید ہے ایک ریکارڈ پیداوار دیکھنے کو ملے گی۔ تاہم آگے بارشوں کا سیزن ہے۔ کس علاقے میں کتنی بارش ہوتی ہے اور فصل پہ کیا اثرات پڑتے ہیں یہ ساتھ ساتھ ہی پتا چلے گا۔ فل الحال کی ریسرچ یہی ہے کہ کاشت بہت بمپر ہے .
May 30 2022 11:24:59 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ ففٹی ففٹی 11000 روپیہ کوئنٹل جبکہ 70/30 کوالٹی 11200 اور 80/20 11400 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پنجاب کے مال کراچی 93.310 کلو کے 11000 روپیہ تک کام ہوے ہیں۔ ملرز بھرپور خریداری کر رہے ہیں۔ تاہم زیادہ تر ملرز 11000 میں ہی خریدار بنتے ہیں بڑھا کہ نہیں لیتے۔ تھر پارکر کوالٹی کراچی 11400 جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کے مارکیٹ رکی ہوئی ہے .
May 30 2022 11:21:38 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2475/2500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ تھل لائن 6300 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کھل کر بیچ بھی نہیں آتی جبکہ خریدار بھی ضرورت کے تحت ہی مال لیتا ہے۔ .
May 30 2022 11:12:03 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 8600 روپیہ من جیسے حالات تھے۔ جبکہ فیصل آباد 8850 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ چمن ماش بھی فیصل آباد منڈی میں 8850 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی سست ہے جہاں گاہکی نکلی وہاں مارکیٹ بہتر ہو سکتی ہے۔ .
May 30 2022 11:00:50 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 4350/4450 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ تاہم مجموعی طور پر تیزی کے امکانات ہیں۔ .
May 30 2022 10:58:36 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 220 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ جبکہ نپر مسور 213 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پورٹ پر 51 کنٹینر کی آمد ہوئی ہے پورٹ کا لوز مال 213 میں کام ہوا ہے کرمسن مسور کا۔ پورٹ پہ پیمنٹ ایڈوانس دینی پڑتی ہے اور مال ہفتے بعد کلیئر ہوتا ہے اس لئے پورٹ اور پیک کے ریٹ میں فرق ہوتا ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ پورٹ پر جو مال فروخت ہوتے ہیں وہ ایک ساتھ ہی پوری لاٹ خریدنی پڑتی ہے چاہیے وہ تین کنٹینر کی لاٹ ہو یا پانچ کنٹینر کی لاٹ ہو۔ .
May 30 2022 10:54:29 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 25/50 روپیہ من مزید تیز ہوا ہے اور 5725/50 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی بھی 2 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 143 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ سی ایچ کے ایم کوالٹی 630 جب کہ نمبر ون کوالٹی 660 ڈالر جیسے حالات ہیں۔ آج لوکل میں گاہکی بہت اچھی دیکھنے میں آئی ہے۔ دوسری جانب شپمنٹس لیٹ ہو رہی ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جب تک کھل کر پورٹ پر آمد شروع نہیں ہوتی تب تک مارکیٹ گرم رہنے کے امکانات ہیں۔ فل الحال تیزی کا رجحان ہے .
May 30 2022 10:51:51 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سینٹرل پنجاب میں جوہر آباد اور بھلوال 8200 پاپولر 8175 العربیہ 8175 سفینہ 8150 جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد زون میں کمالیہ اور کشمیر 8125 جبکہ کنجوانی مل میں لوڈنگ نہیں ہو رہی ہے۔ کسان شوگر ملز 8225 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں حمزہ 8050 جے ڈی ڈبلیو 8035 اتحاد 8045 یونائیٹڈ 8035 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ اپر سندھ میں اے کے ٹی ڈھرکی 8050 گھوٹکی 8050 ایس جی ایم 8060 جیسے حالات ہیں۔ زیریں سندھ میں مہران۔ فاران۔ میر پور خاص شوگر اور تھر پارکر 8085 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ فل الحال بہتر ہی نظر آ رہی ہے کیونکہ زیادہ تر کھلاڑی جون کی خریداری 8155 تک کر رہے ہیں۔ جون کے سودے 8155 تک ہوے ہیں۔ دوسری جانب اہم بات یہ بھی ہے کہ گورنمنٹ بجٹ میں کوئی سیل ٹیکس ہی نہ کم کر دے کیونکہ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف بار بار چینی سستی کرنے پہ زور دیتے ہیں۔ لیکن یہ حتمی بات نہیں۔ فل الحال سٹے کی خریدوفروخت سے پرہیز کرنا بہتر ہے۔ تاہم حاضر میں ساتھ ساتھ کام کرتے رہنا چاہیے۔ .
May 29 2022 07:22:53 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں 50 روپیہ مزید کمزور ہوا ہے اور 5475 جیسے حالات بن گئے ہیں سرگودھا منڈی میں۔ ریٹیل میں گاہکی ٹھنڈی ہے دوسرے نمبر پر پرافٹ ٹیکنگ بھی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ .
May 29 2022 07:16:51 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں 50 روپیہ مزید کمزور ہوا ہے اور 5475 جیسے حالات بن گئے ہیں سرگودھا منڈی میں۔ ریٹیل میں گاہکی ٹھنڈی ہے دوسرے نمبر پر پرافٹ ٹیکنگ بھی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ .
May 28 2022 19:12:07 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی پرچون کوالٹی 220 کا گاہک ہے مال نہیں ہیں۔ نپر مسور بھی شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 209/10 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق شپمنٹ لیٹ پہنچ رہی ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہے۔ .
May 28 2022 19:03:15 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 8550 کا خریدار تھا جبکہ سیلنگ 8600 میں آتی ہے۔ مارکیٹ تھوڑی بہتر ہے۔ .
May 28 2022 18:58:44 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 4400/4500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ حیدرآباد 4500/50 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ہاڑو مونگ کی تقریباً تمام علاقوں کو شامل کر کے 4/5 ٹرک کی آمد جو کہ ہر بڑی منڈی میں ایک ایک گاڑی جاتی ہے اور ثابت ہی فروخت ہو رہی ہے۔ آمد بڑھنے میں تھوڑا وقت لگے گا۔ .
May 28 2022 18:53:47 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 50 پیسے تیز ہوئی ہے اور 106 کا خریدار بن گیا ہے۔ سیلنگ کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی میں مال اتنے زیادہ نہیں ہیں۔ ڈالر ضرور انٹر بنک میں کم ہوا ہے لیکن ایمپورٹرز فل الحال رشیہ سے بکنگ نہیں کرا رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر 15 جون تک بکنگ نہیں ہوئی تو اسکے بعد اگر بکنگ کرائیں گے تو وہ مال اگست کے آخر یا ستمبر میں آئیں گے تو لوکل مارکیٹ میں خلا پیدا ہو جاے گا۔ لوکل مارکیٹ میں ڈیڑھ ماہ کا مال ہے اس لئے لوکل مارکیٹ میں شارٹیج بن سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریٹیل میں گاہکی نہ ہونے کے باوجود انویسٹرز خریدار ہیں۔ .
May 28 2022 18:47:32 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ ففٹی ففٹی شام کے اوقات میں تھل کی منڈیوں میں 11000 70/30 11200 جبکہ 80/20 کوالٹی 11400 روپیہ کوئنٹل پہ رکا ہوا ہے۔ جبکہ کراچی تھر پارکر کوالٹی 11400 پہ رکا ہوا ہے۔ ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ .
May 28 2022 18:42:45 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم شیخو پورہ اور وانڈو کی منڈیوں میں پکے دڑے 11000 سے 12500 تک کام ہوے ہیں جبکہ پلانٹ والے مال 13500/14000 جیسے حالات ہیں مارکیٹ 400/500 بہتر ہوئی ہے۔ کراچی پرانا مصری 11000 سے 11500 جبکہ نیا 15 ستمبر سے 15 اکتوبر 14000/14500 جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
May 28 2022 18:36:08 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 12500 باریک تل 12300 مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گاہک خاموش ہے۔ .
May 28 2022 18:18:18 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 100 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئی ہے اور 8000 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو ملز نے آج 25/25 ٹرک تقریباً ہر مل کا بیچا پھر سیل بند کر دی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گورنمنٹ نے 5 لاکھ ٹن ایکسپورٹ کی اجازت دے دی۔ جبکہ سیلز ٹیکس جو پہلے 85 روپیہ کلو پہ فکس تھا اب 65 روپیہ کلو کے حساب سے لیا جائے گا۔ دوسری جانب ملیں جتنی چینی ایکسپورٹ کریں گیں ہر ایک کلو چینی کی ایکسپورٹ پر 5 روپیہ کلو گورنمنٹ کے سبسیڈی فنڈ میں جمع کرائیں گیں۔ ایکسپورٹ کی خبر کی وجہ سے مارکیٹ میں جذبات گرم ہو گئے اور ریٹیل میں اچھی خاصی ڈیمانڈ نکل آئ جسکی وجہ سے مارکیٹ گرم ہو گئی ہے فل الحال تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
May 28 2022 18:03:36 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2425 روپیہ من جبکہ تھل لائن 6250 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے اور ملا جلا رجحان ہے۔ .
May 28 2022 17:56:05 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان 2700/2900 رکی ہوئی ہے ریٹیل میں گاہکی کم ہے ہائبرڈ جوار ملتان گنگا اور لائن برانڈ 150/55 جبکہ پرولائن 205 جیسے حالات ہیں۔ رکی ہوئی ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ 2400 جبکہ تاندلیوالہ 2300 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جوار سدا بہار فیصل آباد میں کافی سودے مئ کی پیمنٹ پر لوگوں نے لئے ہوے تھے۔ اور جون کی پیمنٹ کے سودے بھی ہیں۔ مئی کے سودے جن لوگوں نے خریدے ہوے تھے پیمنٹ کا بندوست نہ ہونے کی وجہ سے ان کے سودے مارکیٹ میں نیلام ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب پانی کی انتہائی شارٹیج کی وجہ سے کاشت بھی متاثر ہوئی ہے۔ جسکی وجہ سے مارکیٹ انتہائی مندے کا رخ اختیار کر گئی ہے۔ تاہم اب جو ریٹ بن گئے ہیں اس میں کبوتر دانہ بیچنے والوں کیلئے بھی وارہ بن گیا ہے جبکہ بھیڑ بکریوں کیلئے بھی وارہ بن گیا ہے۔ عید الاضحی پر جو بھیڑیں پالتے ہیں کافی مقدار میں استعمال کرتے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جہاں بارشیں شروع ہونگی وہاں چارہ کی کاشت بھی لازماً ہو گی اس لئے ان ریٹس پر مال فروخت نہیں کرنا چاہیے۔ ابھی بیجائ میں تین ماہ پڑے ہوے ہیں۔ .
May 28 2022 17:51:45 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چنا سفید سوڈان کراچی میں مال نہیں ہیں لمبے چوڑے 215 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ برما وی ٹو کوالٹی 218/20 جبکہ وی سیون کوالٹی 235 جیسے حالات ہیں۔ رشین سفید چنا 230 سے 240 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس ماہ کے اخر میں کچھ مال پورٹ پر لگنے تھے وہ لیٹ ہو گئے ہیں اب 18 جون کو لگیں گے جسکی وجہ سے مارکیٹ تیز ہوئی ہے۔ آسٹریلیا سفید چنا کراچی میں مال نہیں ہے۔ جبکہ ارجنٹائن 8 ایم ایم 280/85 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ کینیڈا 8/9 مکس 280/85 جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا کے وہ مال جن میں 9 ایم ایم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے وہ 290/95 تک فروخت ہو جاتے ہیں۔ انڈیا 8 ایم ایم بھی 290 سمجھنا چاہیے۔ امیریکن 9 ایم ایم کراچی میں مال نہ ہونے کے برابر ہیں۔ جس پاس مال ہے وہ 365 مانگتا ہے۔ جبکہ انڈیا 9 ایم ایم مارکیٹ میں 340 تک کام ہو رہے ہیں۔ نوٹ وقتی طور پر شپمنٹ لیٹ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ تیز ہے تمام قسم کے سفید چنا کی لیکن جب پورٹ پر مال لگنا شروع ہونگے تو مارکیٹ دوبارہ نیچے ا سکتی ہے کیونکہ ایمپورٹرز کو اچھا خاصا وارہ ہے۔ .
May 28 2022 17:48:06 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 141 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ آج ملتان کے ملرز نے بھی کراچی سے خریداری کی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پنجاب میں سرگودھا منڈی میں 75 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 5600 تک کام ہوے ہیں۔ ملتان 5500 فیصل آباد 5300 کا خریدار ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تھل لائن سے بیچ کم ہے۔ جہاں ڈیمانڈ نکلی وہاں مارکیٹ اچھی ہونے کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ دوسری طرف آسٹریلیا سے جو کالا چنا کا 18000 ٹن کا جہاز لوڈ ہونا ہے وہ 15 سے 25 جون تک انداز ہے لوڈ ہو گا۔ 18000 کالا چنا جب لوڈ ہو جائے گا تب جہاز دوسرے پورٹ پر جاے گا اور مسور نپر بھی 12000 ٹن بک ہوا ہے وہ مسور لوڈ کرے گا تب جہاز روانہ ہو گا۔ دوسری جانب جو مال کنٹینر کی شکل میں بک ہوے تھے وہ بھی آنے ہیں لیکن شپمنٹ لیٹ ہورہی ہیں ہو سکتا ہے کنٹینر بھی لیٹ ہو جائیں۔ اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ پہلی تاریخوں میں جب گاہکی نکلے گی مارکیٹ مزید بہتر ہو سکتی ہے۔ .
May 24 2022 17:26:24 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ ففٹی ففٹی 11000 70/30 11200 جبکہ 80/20 11400 کا خریدار ہے سیلنگ کم ا رہی ہے۔ 10 جون کی پیمنٹ پر 11700 کا گاہک ہے سیلنگ کم ہے۔ کراچی 11400 جیسے حالات ہیں تھر پارکر کوالٹی کے۔ .
May 24 2022 17:20:28 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین 29500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔جبکہ ایرانی زیرے کے 29800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نیچے گاہک خاموش ہے ریٹ زیادہ ہے دکان دار صرف ضرورت کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ .
May 24 2022 17:03:01 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت پیسائ کوالٹی فیصل آباد منڈی میں 10000 سے 10500 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ گولی دھنیا 12500 سے 13000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے نیچے گاہک نہیں ہے۔ .
May 24 2022 16:59:22 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا 200 تیز ہوئی ہے اور 8800 جبکہ فیصل آباد 9000 جیسے حالات ہیں مارکیٹ بہتر ہے۔ .
May 24 2022 16:56:31 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد 11500/12000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ 6 ماہ کی پیمنٹ پر 14000 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی گزشتہ روز انڈیا میں بات چیت ہوئی تو انڈیا کی گنٹور منڈی میں 155 روپیہ کلو سے 200 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں انڈین کرنسی میں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس وقت انڈین کرنسی کا اور پاکستانی کرنسی کا فرق 2.59 ہے۔ اس حساب سے انڈیا میں سب سے کم کوالٹی کی مرچ 400 روپیہ کلو بنتی ہے۔ یہ ریٹ انڈیا کی لوکل منڈی میں بنتا ہے۔ اگر اسکو پاکستان منگوایا جاے تو 500 سے 550 روپیہ کلو تک پڑتا ہے۔ گزشتہ سال انڈیا میں انتہائی بارشوں کی وجہ سے فصل خراب ہو گئی تھی۔ اس لئے انڈیا میں تیزی کا رجحان ہے۔ پاکستان کی لوکل مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ سندھ میں بیجائ انتہائی کم ہے۔ پنجاب میں ہاڑو مرچ کی بیجائ بھی 25 فیصد ہے۔ .
May 24 2022 16:35:34 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم شیخو پورہ 10000/12000 جبکہ پلانٹ کے مشین کلین مال 13000 جیسے حالات ہیں۔ کلر سارٹیکس کوالٹی 13500/14000 جیسے حالات ہیں۔ کراچی پرانا 11500 جبکہ نیا مال 15 ستمبر سے 15 اکتوبر 14000 کا گاہک ہے سیلنگ 14500 سے کم نہیں ہے۔ بکنگ پرانا 1150 ڈالر ہے۔ نیا مال 1300 ڈالر تک کام ہوے تھے اب کھل کہ بیچ نہیں آتی .
May 24 2022 16:33:08 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئی گوجر خان کوالٹی 2600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے۔ مارکیٹ میں بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott