پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ کوالٹی فیصل آباد منڈی میں 17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ مرچ ثابت شہزادی کوالٹی ڈنڈی والی 14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی کمزور ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق نیچے ڈیمانڈ کمزور ہے دوسرا جب مرچیں لینے جائیں تو 500/1000 روپیہ مہنگی ملتی ہیں اور بیچنے جائیں تو 500/1000 روپیہ کم میں بکتی ہیں۔ پھر کمیشن کولڈ سٹور کے کرائے الگ سے پڑتے ہیں۔ اس لیے سٹاکسٹ دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ مارکیٹ 10000/12000 کی طرف جاتی ہے تو سٹاکسٹ لے لیتے ہیں اور 19000/20000 کی طرف جاتی ہے تو بیچ دیتے ہیں۔ پچھلے دو سال سے مارکیٹ اسی لیول کے بیچ میں گھوم رہی ہے۔ آگے عید کے بعد جامپور کوالٹی مال بھی آنا شروع ہو جائیں گے۔ اس لیے ابھی مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہی نظر آ رہا ہے کوئ مزے داری نہیں ہے۔ آگے جہاں جامپور کے مال آئیں گے وہاں مزید کریکشن آتی ہے تو ٹریڈرز مال خریدنے میں دلچسپی لیں گے۔