+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 21 2024 14:33:58
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جواروں کی  انتہای کمزور صورت حال ہے۔ گاہکی ہی نہیں ہے۔ جوار سفید  دادو کوالٹی کراچی پہنچ میں 2400 تک مال بک رہے ہیں۔ دادو سے 400 روپیہ من کرایہ لگتا ہے۔ سفید جوار بھاگ ناڑی 2200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ سبی 2400/2500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان منڈی میں بھی سبی کوالٹی کے 2500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی نہیں ہے۔
ہائبرڈ جوار ملتان منڈی میں گنگا 300 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ  پرولائن 320/325 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 3800/4000 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔