+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 18 2024 15:21:28
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید  دادو کوالٹی ملتان منڈی میں 2400 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ لائنوں پر بھی 2400/2500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سبی کوالٹی مال ملتان منڈی میں 2500/2600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی خاموش ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق گندم کا ریٹ کافی کم ہونے کی وجہ سے سیریلز کے ریٹ پر بڑا اثر پڑا ہے۔ گاہکی بھی بالکل خاموش ہو گئ ہے۔ جوار میں فل حال مندے کا رجحان ہے۔ 200/300 روپیہ من مزید مارکیٹ کمزور ہو سکتی ہے۔ گاہکی بھی کمزور ہے۔ ہائبرڈ جوار ملتان منڈی میں گنگا 300 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ پرولائن 330/335 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔  سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں  4500/4600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مال بکتا ہی نہیں ہے ہلکی کوالٹی مال 4000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔   فل حال مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ مندے کا رجحان ہے۔