+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 16 2024 12:20:38
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں سی ایچ کے ایم کوالٹی 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 196/197 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 5 جون کے سودوں کے 199 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7800 روپیہ من ملتان 7700 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی 7600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ٹریڈرز تھل کے مال خرید رہے ہیں۔ کراچی والے مال تھل سے بھی مہنگا ریٹ ہو گیا ہے۔ اس لیے تھل والے مال زیادہ وارے میں ہیں۔ وقتی طور پر تو مال مل رہے ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی بہت مزید نرم ہو سکتی ہے۔ لیکن مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ ٹریڈرز جیسے جیسے مارکیٹ نرم ہو رہی ہے مال خرید رہے ہیں۔ بکنگ سی ایچ کے ایم کوالٹی 785/790 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 238.71 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ نمبر 1 کوالٹی 865/870 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 261.37 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ کالا چنا نیو کراپ نومبر دسمبر شپمنٹ کے 810/815 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 247 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔