پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سرخ مرچ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں مارکیٹ تھوڑی گرم نظر آرہی تھی۔ 15400 تک کام ہوے ہیں ہائبرڈ کوالٹی کے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جو مال بھی فروخت ہونے کے کیلئے آتا ہے فورآ فروخت ہو جاتا ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا میں نمبر ون کوالٹی ڈنڈی کٹ کی مارکیٹ 4000 ڈالر کے لگ بھگ ہے جسے اگر بندر عباس پورٹ کے راستے کوئٹہ منگایا جاے تو آج کی تاریخ میں 43500 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ جبکہ پاکستان میں مرچ 15500 کے لیول پر فروخت ہورہی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان میں ایک تو کاشت 25% ہے اور دوسری بات یہ ہے جب سندھ کی فصل شروع ہو گی مال سارا ایکسپورٹ ہو جائے گا کیونکہ انٹر نیشنل مارکیٹ بہت تیز ہے۔ یہی وجہ ہے پاکستان میں ٹریڈرز 4 ماہ پیمنٹ پر بھی خریداری کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس سال مرچ کا کوئی انوکھا ریٹ دیکھنے کو مل سکتا ہے ستمبر اکتوبر میں۔ بہت بڑی تیزی کا سال نظر آرہا ہے۔