+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 30 2024 14:13:39
  • Comments

Kabuli Chickpeas | چنا سفید

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سندھ کے سٹڑی کچے مال 7100/7200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ رشین سفید کابلی چنا ریگولر کوالٹی 215/220 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مشین کلین مال 225/230 روپیہ گولڈن مال سارٹیکس کوالٹی 232/235 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ ریگولر کوالٹی 710 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جبکہ گولڈن مال 750 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ سندھ کے سٹڑی مالوں کی وجہ سے رشین چیکو کوالٹی میں جان نہیں پڑ رہی ہے۔ آسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم 235/240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا کے مال مشکل سے بکتے ہیں۔ یوکرین 8 ایم ایم 265/270 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اچھی کوالٹی مالوں کے۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 290/300 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ایرانی چنے فیصل آباد منڈی میں 11400 سے 12400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ ایرانی چنوں کی تیز ہوئ ہے۔ پہلے 58000 تمن تھی اب 61000 تمن ہے۔ اس پر کرنسی کا بڑا اثر ہوتا ہے۔ دو تین دن پہلے ایرانی کرنسی 230 تھی پھر 210 رہ آگئ ابھی پھر تھوڑی اپ ہے 215/216 ہے۔ اس لیے ان کا پڑتا آپ نہیں نکال سکتے ہیں۔ جب آپ کا مال پہنچ جائے اور پیسے دینے کے بعد پڑتا نکلتا ہے۔ آج کے پڑتے کے حساب سے مہنگا مال پڑتا ہے۔ ادھر مارکیٹ کم ہے۔ اس لیے فل حال ایرانی چنا وارے میں نہیں ہے ان ریٹوں میں۔ کینیڈا 9 ایم ایم 360/370 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ انڈیا 9 ایم ایم کراچی مارکیٹ میں 390/395 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ انڈیا 12 ایم ایم کے 470/475 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 10 450/460 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہے۔ فل حال موٹے چنوں کی گاہکی بھی سست ہے۔