+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 16 2024 14:05:16
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے اور 140 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ آج مارکیٹ بہتر ہے۔ سیلنگ کھل کر نہیں ہے۔ 156 والی مارکیٹ 138 تک چلی گئ تھی۔ مارکیٹ میں اچھی خاصی کریکشن آ گئ ہے۔ ابھی مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ دوسری جانب بکنگ بھی بہتر ہوئ ہے اور اپریل مئی شپمنٹ کے سودے 465 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 140.35 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا نے 30 جون تک کے لیے ییلو پیس پر ڈیوٹی ختم کر دی ہے۔ 31 مارچ تک انڈیا 1283495 ٹن ییلو پیس خرید چکا تھا۔ مزید جون کے آخر تک 3/4 لکھ ٹن مال شپ ہوئے ہوئے ہیں۔ ماہرین کے خیال کے مطابق انڈیا اگر ڈیوٹی ختم رکھتا ہے ییلو پیس پر تو اگلے سال مزید بھی ییلو پیس خریدتا ہی رہے گا کیونکہ انڈیا میں ییلو پیس دال کا ریٹ باقی دالوں کی نسبت کم ہے۔