+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 15 2024 12:36:57
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 176.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی مالوں کے۔ فیصل آباد منڈی میں 7200 روپیہ من ملتان 7300 روپیہ من جبکہ سرگودھا منڈی میں 7400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ نئے مال تو آنا شروع ہو گئے ہیں۔ کچھ علاقوں میں اچھی ایوریج ہے کچھ میں کم ہے۔ تاہم صحیح رپورٹ تو جب بوریوں میں بند ہو کر فصل ا جائے گی پھر سامنے آئے گی۔ ابتدائ تخمینوں میں یہی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پچھلے سال سے تھوڑی بہت پلس فصل ہے۔ تھل کے علاقوں میں آج بھی بوندا باندی ہو رہی ہے۔ پھر دو دن چھوڑ کر آگے چار پانچ دن لگاتار بارشیں ہیں۔ چونکہ اس وقت انٹرنیشنل مارکیٹ میں ریٹ اونچا ہے اس لیے ٹریڈرز لوکل میں تھوڑی تھوڑی خریداری کر رہے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ بکنگ سی ایچ کے ایم کوالٹی ہلکے مال 635 جبکہ اچھے مال 655 ڈالر تک ہیں۔ 635 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 191.53 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے جبکہ 655 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 197.56 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 278.10 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ دوسری جانب 8/10 دن سے انڈیا مارکیٹ مسلسل تیز ہے۔ دہلی منڈی میں 10 دن پہلے کالا چنا 5700 روپیہ کوئنٹل تک کے لیول پر تھا انڈین کرنسی میں آج 6300 روپیہ کوئنٹل تک ہے انڈین کرنسی میں۔ انڈیا میں بھی کالے چنے کی مارکیٹ تیز نظر آ رہی ہے۔