پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ریگولر کوالٹی 225/230 جبکہ مشین کلین مال 235/238 روپیہ گولڈن مال سارٹیکس کوالٹی 240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کوئ تبدیلی نہیں ہے۔ تھوڑے تھوڑے کام ہو رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے سال لوکل سندھ کا سٹڑیا مال بھی آتا رہا ہے۔ اس سال پچھلے سال کی نسبت اچھی فصل ہے لیکن یہ تھوڑے بہت مال ہوتے ہیں۔ باریک سفید چنوں کی مندہ تیزی رشین مالوں کے پیچھے ہی ہوتی ہے۔ بکنگ 750 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں اچھے رشین سفید چنوں کی جو کراچی پورٹ پر 226.22 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ آسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم چھنائ کر کے 245/250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا سے بکنگ میں ٹریڈرز دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ پچھلے سال 950 ڈالر میں بک کروا کر ادھر مال بکے نہیں چھنائ کروا کر نقصان میں ہی بکے ہیں۔ یوکرین 8 ایم ایم 270/280 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 305/310 جبکہ اچھے مال 315/320 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا مالوں کی بکنگ میں بھی ٹریڈرز دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ پہلے 1150 ڈالر میں مال بک کروائے پڑتے سے نیچے ہی بکتے رہے پھر 1050 ڈالر میں کروائے وہ بھی پڑتے سے نیچے ہی بکے ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مال کھل کر بک نہیں سکے ہیں ایرانی چنوں کی وجہ سے۔ ایرانی چنے فیصل آباد منڈی میں 12000/13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پنجاب سائڈ زیادہ تر وہی مال بکے ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم 390 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 490 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔