+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 03 2024 12:34:46
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 177 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ فل حال کام سست ہے۔ سرگودھا منڈی میں 7400/7425 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 635 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے جو کراچی پورٹ پر 191.53 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ بکنگ کے مقابلے میں لوکل میں ریٹ کم ہے۔ فل حال ٹریڈرز لوکل میں ہی کام کرنے کو ترجیح دیں گے نئے سیزن میں اگر کوالٹی اچھی اترتی ہے تو۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے سال سیزن کے شروع میں 7000 روپیہ من تک ریٹ کھلے تھے جو کہ شروع میں 7500/7600 تک ہو گئے تھے لیکن بعد میں سارا سال پورٹ پر آمدن بہت زیادہ ہوئ ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ سارا سال ہی پڑتے سے نیچے ہی رہی ہے۔ پچھلے سال کراچی پورٹ پر آمدن زیادہ ہونے کی وجہ یہ تھی کہ لوکل میں ریٹ زیادہ تھا لوکل میں مارچ میں ریٹ 175 تک کھلا تھا جبکہ بکنگ پچھلے سال مارچ میں 500 ڈالر تک ریٹ تھا جو کراچی پورٹ پر 160 تک کا پڑتا تھا۔ لیکن اس سال ابھی فل وقت بکنگ کا ریٹ زیادہ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق بکنگ کا ریٹ تو زیادہ ہے لیکن انڈیا کالا چنا شارٹ ہے۔ انڈیا تین مہینے پہلے کالا چنا دہلی منڈی میں 6375 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ تھا انڈین کرنسی میں ابھی 5775 روپیہ من تک بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں جو کہ پاکستانی مارکیٹ کے مقابلے میں 194.61 روپیہ کلو ریٹ بنتا ہے۔ ماہرین کے خیال کے مطابق اس سال مینیمم سپورٹنگ پرائس 5500/5600 تک ہے انڈین کالے چنے کی۔ ان ریٹوں سے انڈیا کی مارکیٹ دوبارہ تیز ہو جانے کے امکانات ہیں۔