پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 150 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 9900 روپیہ من تک کام ہو گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ گرم ہے۔ فیصل آباد منڈی میں بیچ نہیں ہے۔ جبکہ حیدر آباد منڈی میں مارکیٹ رکی ہوئ ہے 9300/9400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدرآباد منڈی میں کابلی مونگ کے 8600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تنزانیہ کے مال 7000/7300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدرآباد سائڈ سے باریک مالوں کی بیچ س جاتی ہے جبکہ تھل سے نہیں ہے۔ سارے باریک مال تھوڑے تھوڑے کر کے کھائے جا رہے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔