پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں 15/25 روپیہ تیز ہوئی ہے اور اتحاد شوگر ملز کے ریٹ 12950 تک موصول ہوے ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو 12925/30 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گھوٹکی 12865 جبکہ ڈھرکی اے کے ٹی وغیرہ 12900 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ مارچ کے سودوں کی 12945/50 جیسی صورت حال بن گئی ہے۔ جبکہ اپریل کے سودوں کا 13115/20 کا خریدار بن جاتا ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گھوٹکی ڈھرکی اے کے ٹی میں کافی کھینچ نظر آ رہی ہے کھل کر سیلنگ نہیں آ رہی ہے۔