+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 13 2024 20:30:38
  • Comments

Turmeric | ہلدی ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 1000 روپیہ من کمزور ہوئی ہے اور 30000 تک سودے ہوے ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 31000 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق برما سے ہلدی کی بکنگ شروع ہو گئی ہے ذرائع کے مطابق تقریباً 35/40 کنٹینر کی بکنگ ہو گئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ہلدی ثابت برما سے 1200 ڈالر سے لیکر 1400 ڈالر تک بکنگ ہوئی ہے جو کراچی آکر تقریباً 18000 روپیہ من تک پڑتی ہے۔ تاہم برما کی ہلدی کوالٹی میں انڈیا اور پاکستان کی کوالٹی کی نسبت انتہائی ہلکی اور کمزور ہوتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ہلدی مکسنگ والی آئٹم ھے ہلکی کوالٹی بھی پیسائی میں مکس کر کے چل جاتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق برما والے مال اپریل میں پورٹ پر لگنا شروع ہو جائیں گے۔ دوسری جانب اپریل میں چھانگا مانگا کی نئی ہلدی کی آمد بھی شروع ہو جاے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس دفعہ ہلدی کی فصل چھانگا مانگا منڈی میں تقریباً 40% کم ہے۔ تاہم ریٹ بہت بڑے ہیں ماہرین کا خیال ہے کہ جب کراچی پورٹ پر آمد شروع ہو گی اور اپریل میں چھانگا مانگا منڈی میں نئی فصل کی آمد ہو گی تو مارکیٹ کچھ نہ کچھ ضرور ٹوٹ سکتی ہے اس لئے ہلدی کا کام احتیاط سے اور ضرورت کے مطابق کرنا چاہیے کیونکہ ریٹ بہت بڑے ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق انڈیا سے ہلدی کے ریٹ تقریباً 2040 سے 2100 ڈالر کے لگ بھگ موصول ہوے ہیں۔ انڈیا کی کوالٹی بہت اچھی ہوتی ہے۔ انڈین ہلدی تقریباً 28000 روپیہ من تک پڑتی ہے۔ فل الحال ہلدی میں احتیاط سے کام کرنا چاہیے جتنی ضرورت ہو اتنا مال لینا چاہیے۔

comment

Muhammad Suleman – May 11 2024

Bbs xhnd in d.

Reply