پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ سی ایچ کے ایم کوالٹی 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ کم ہوئ ہے 181 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی بھی 50 روپیہ من مارکیٹ کم ہوئ ہے اور 7675 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان 7600 فیصل آباد منڈی میں 7550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ رات سے تھل کے علاقوں میں اچھی بارش ہو رہی ہے۔ اگر آگے دھوپ اچھی نکلتی ہے تو فصلوں کو فائدہ ہوگا۔ لوکل مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ فل حال ٹریڈرز مزدوری والا کام ہی کر رہے ہیں۔ آگے نئے سیزن میں کام کریں گے۔ دوسری جانب بکنگ سی ایچ کے ایم کوالٹی 18/20٪ ڈیمیج مال 635 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جبکہ 15٪ ڈیمیج مال کے 650 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں اپریل مئی شپمنٹ کے۔ 635 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 192.91 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے جبکہ 650 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 197.47 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ کالا چنا پرانی فصل نمبر 1 کوالٹی دبئ سے 660 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جبکہ نئ فصل نمبر 1 کوالٹی 685 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔