پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں پورٹ سے حاضر ڈلوری مال 210 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 4/5 دن بعد ڈلوری والے مال 209 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 212/213 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ پنجاب کے لیے لوڈڈ مال 215 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نیچے گاہکی اچھی ہے۔ بکنگ 670 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں نپر نمبر 2 کوالٹی مالوں کے جو کراچی پورٹ پر 203.54 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اسٹریلیا نے جنوری کے مہینے مین 87055 ٹن مسور ایکسپورٹ کی ہے۔ جس میں سب سے زیادہ خریداری اندیا نے کی ہے۔ انڈیا نے 42709 مصر 17182 سریلنکا 10641 جبکہ پاکستان 8450 ٹن مسور امپورٹ کی ہے جنوری کے مہینے میں۔