پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 177.5/178 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی مالوں کے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کراچی گوداموں میں مال بھی ہیں اور نیچے ڈیمانڈ بھی اچھی ہے مال بھی بک رہے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7600 ملتان 7550 فیصل آباد منڈی میں 7500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آسٹریلیا نے جنوری کے مہینے میں 41122 ٹن کالا چنا ایکسپورٹ کیا ہے جو کہ دسمبر کی نسبت 64٪ کم ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ سست ہے۔ ٹریڈرز نئ فصل آنے پر ہی خریداری کریں گے۔ بکنگ 635 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 192.84 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ دوسری جانب انڈیا میں بھی پچھلے ایک ماہ میں چنے کی قیمتوں میں 400 روپیہ کوئنٹل انڈین کرنسی میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ دہلی منڈی میں جو مارکیٹ مہینہ پہلے 6400 روپیہ کوئنٹل تھی ابھی 6000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں۔ انڈیا 60 روپیہ کلو والا چنا بھی پاکستانی کرنسی کے لحاظ سے 202 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ فل حال انڈیا میں مارکیٹ سست ہے۔ انڈیا میں بھارت چنا دال سستا ہے اور انڈیا میں امپورٹڈ ییلو پیس بھی کم بھاؤ میں پڑتی ہے اور لوکل بھی انڈیا کی ییلو پیس کی ارائول شروع ہو گئ ہے جس کی وجہ سے ڈیمانڈ کم ہے۔ بیسن میں زیادہ تر ییلوپیس ہی استعمال ہوتی ہے۔ انڈیا میں بھی مارکیٹ 200/300 روپیہ کوئنٹل نیچے آئ تو ٹریڈرز خریداری شروع کر دیں گے لانگ ٹرم کے لیے کیونکہ اس بار انڈیا میں چنے کی فصل 20٪ تک کم ہے۔ اس میں سفید چنا اور کالا چنا دونوں شامل ہیں لیکن زیادہ مقدار کالا چنا کی ہے۔