پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا 225 ریگولر کوالٹی 232/235 جبکہ مشین کلین مال 240/245 روپیہ گولڈن مال 248/250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی شام میں۔ آسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم 250/255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ موٹے چنے مارکیٹ تیز ہے ۔ یوکرین 8 ایم ایم 5 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہے اور 290 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ ان ریٹ میں بھی مشکل سے مال ملتا ہے۔ موٹے چنوں میں اچھی گاہکی ہے۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 325/335 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ایرانی چنوں کی وجہ سے کینیڈا سفید چنوں کی مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ آج ایرانی مال مارکیٹ تیز ہوئ ہے۔ فیصل آباد منڈی میں 70/75% مال 400 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 12600 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ جبکہ کراچی 340/350 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں ایرانی تل موٹے مالوں کے 400/410 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم 390/400 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل مارکیٹ میں 520/530 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ موٹے چنوں میں اچھی گاہکی ہے۔